(سرینگر) سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن میں واقع اسلامیہ کالج میں کئی ملازمین کے کوؤڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کالج کو 11دسمبر تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسلامیہ کالج سرینگر میں پرنسپل کی ہدایت پر تدریسی و غیر تدریسی عملے سے وابستہ ملازمین کے ٹیسٹ کئے گئے جس دوران چند ایک کی رپورٹ مثبت آگئی۔ کالج پرنسپل شیخ اعجاز بشیر نے بتایا کہ ٹیسٹنگ کے پہلے روز کئی ملازمین میں کورونا کی تشخیص پائی گئی۔