(اننت ناگ) ضلع اننت ناگ کے لازبل علاقے میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے 65 سالہ راہگیر کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اُس کی موت واقع ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی شام کو جنوبی ضلع اننت ناگ کے کے پی روڑ شاہراہ پر لازبل کے قریب ایک موٹر سائیکل نے مشتاق احمد خان ولد گل محمد ساکن لاز بل کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو نزدیکی اسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردے دیا۔