• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یوکرین پر روسی حملے کا خدشہ، جو بائیڈن اور ولادیمیر پوتن کی غیر معمولی ویڈیو کال

یوکرین پر روسی حملے کا خدشہ، جو بائیڈن اور ولادیمیر پوتن کی غیر معمولی ویڈیو کال

by امت ڈیسک
08/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(واشنگٹن) امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان یوکرین میں بڑھتے تناؤ کے معاملے پر غیر معمولی ویڈیو کانفرنس ہوئی ہے۔ روس کے ساتھ یوکرین کی مشرقی سرحد پر تناؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یوکرین پر روس کے حملے کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ روس نے ہزاروں سپاہیوں کو سرحد پر پہنچا دیا ہے مگر اس کا اصرار ہے کہ اس کا یوکرین پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ روس چاہتا ہے کہ یوکرین ناٹو(NATO) میں شامل نہ ہو مگر مغربی قوتوں کا کہنا ہے کہ یوکرین کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں ممالک کے صدور کے درمیان گفتگو عالمی وقت کے مطابق دوپہر تین بج کر سات منٹ پر شروع ہوئی۔ ادھر روسی خبر رساں ادارے ‘تاس’ کے مطابق یہ گفتگو گذشتہ ادوار میں قائم کیے گئے ایک ایسے محفوظ ویڈیو لنک پر ہوئی ہیں جنھیں کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔ گفتگو کے ابتدائی لمحات کی ویڈیو میں دونوں رہنماؤں کو ایک دوسرے سے خوشگوار انداز میں علیک سلیک کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔ روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ گفتگو ‘جب تک ضروری ہوگی، جاری رہے گی’ اور یہ کہ اس کا کوئی اختتام متعین نہیں ہے۔ تاس کے مطابق صدر پوتن یہ گفتگو ملک کے جنوبی حصے میں واقع سوچی ریزورٹ میں اپنی رہائش گاہ سے کر رہے ہیں۔ یاد رہےصدر بائیڈن اور صدر پوتن جون میں سوئٹزرلینڈ میں ملے تھے تاہم دونوں ہی سفیروں کو ایک دوسرے کے پاس بھیجنے اور جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے مذاکرات کے آغاز پر اتفاق کرنے کے علاوہ کوئی دوسری پیش رفت نہیں کر سکے۔ دونوں صدور کے درمیان ویڈیو کال سے قبل مغربی طاقتوں نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ کشیدگی کم کرے۔ یوکرین پر روسی حملے کے خوف کے جواب میں صدر بائیڈن نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے راہنماؤں سے ’تمام وسائل بروئے کار لانے‘ پر اتفاق کیا۔واضح رہے روس نے یوکرین کی مشرقی سرحدوں کے ساتھ اپنے ہزاروں فوجیوں کو متحرک کر دیا ہے، اور یوکرین کا کہنا ہے کہ ٹینکوں کو اس کے علاقے کے اندر اگلے محاذ پر پہنچا دیا گیا ہے۔ پیر کے روز ایک کانفرنس کال کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ پانچ مغربی راہنماؤں نے ایک مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت اگر روسی فوجی یوکرین میں داخل ہوئی تو ’روس کی معیشت کو بڑا اور سخت نقصان پہنچایا جائے گا۔‘ دوسری جانب برطانوی ایوان وزیر اعظم کے بیان کے مطابق انھوں نے ’یوکرین کی جغرافیائی سلامتی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔‘ اطلاعات کے مطابق ممکنہ اقدامات میں روسی بینکوں پر کرنسی کو زرِ مبادلہ میں تبدیل کرنے پر پابندیاں اور مالی ادائیگیوں کے عالمی نظام سوئفٹ سے روس کو منقطع کرنا شامل ہے۔ روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے روسی حملے سے متعلق قیاس آرائیوں کو ’کم ظرفی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔‘ روس یہ ضمانت چاہتا ہے کہ یوکرین ان علاقوں کو واپس لینے کی کوشش نہیں کرے گا جن پر روس نواز علیحدگی پسندوں نے 2014 میں قبضہ کر لیا تھا۔ اس نے مغرب کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کے نیٹو اتحاد میں شامل کرکے ’ریڈ لائن‘ یعنی خطرے کی لکیر کو عبور کرنے کی کوشش نہ کرے۔

یوکرین کے صدر وُلودیمیر زیلنسکی 6 دسمبر 2021 کو اگلے مورچوں کا دورہ کر رہے ہیں

خیال کیا جاتا ہے کہ یوکرین کی سرحدوں پر 90 ہزار سے زیادہ روسی فوجی موجود ہیں۔ روسی فوجوں کا بڑا اجتماع کرائمیا میں ہے جسے روس نے یوکرین سے چھین کر 2014 میں اپنی حدود میں شامل کر لیا تھا۔ اس کے علاوہ روس نواز علیحدگی پسندوں کے زیرِ کنٹرول دونباس کے خطے میں بھی فوجیں جمع ہو رہی ہیں۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ جنوری کے اختتام پر روس فوجی حملے کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے۔ وزارت دفاع نے منگل کے روز کہا ہے کہ ٹینکوں، توپخانے اور سنائپرز سمیت بھاری ہتھیاروں کی کمک باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں پہنچائی جا رہی ہے۔ سات برس قبل یوکرین کے مشرقی علاقوں پر روس نواز فورسز کے قبضے کے بعد سے اب تک 14 ہزار سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتیں 34 ہوگئیں

Next Post

پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف انسپکٹر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف انسپکٹر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثہ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن رآؤت شدید زخمی

تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثہ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن رآؤت شدید زخمی

جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرینگر میں علامتی احتجاج

جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرینگر میں علامتی احتجاج

چنار کورپس کی بالائی علاقوں میں ہیلی کاپٹر مشق

چنار کورپس کی بالائی علاقوں میں ہیلی کاپٹر مشق

شوپیان انکاؤنٹرمیں تین عسکریت پسند ہلاک

شوپیان انکاؤنٹرمیں تین عسکریت پسند ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »