(جکارتا) انڈونیشیا میں3روز قبل آتش فشاں پھٹنے سے دہکتے ہوئے لاوے نے رہائشی علاقے میں داخل ہو کر بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے ماؤنٹ سمیرو کا آتش فشاں پھٹ گیا تھا جس سے نکلنے والے ہزاروں فٹ بلند دھوئیں نے سورج کو ڈھانپ لیا اور دن تاریکی میں ڈوب گیا۔ امدادی کاموں کے دوران اب تک لاوے کی راکھ سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔