(سرینگر) جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے کے ای جے اے سی) نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں عارضی ملازمین کی نوکریوں کی مستقلی کے مطالبے کو لے کر علامتی احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ ’ڈیلی ویجرس کے ساتھ انصاف کرو‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی برسوں سے عارضی ملازموں کی نوکریوں کی مستقلی کے مسئلے کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔










