(بانڈی پورہ) ضلع بانڈی پورہ میں مشتبہ جنگجوﺅں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’جمعے کے روز ضلع بانڈی پورہ کے گلشن چوک میں ملی ٹینٹوں نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار خون میں لت پت ہوئے‘۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپرنزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قراردیا۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، اور جنگجوﺅں کی تلاش کی جارہی ہے…