(پلوامہ) منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے دو الگ الگ کاروائیوں کے دوان چار منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں ممنوعہ نشےکی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی۔ پولیس کے ایک بیان کے مطابق پلوامہ پولیس تینگھر علاقے میں گشت پر تھی کہ گشت کے دوران پولیس پارٹی نے چار افراد کو دیکھا جو مشکوک انداز میں گھوم رہے تھے۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر مشتبہ افراد نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نےمشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 49 کوڈین بوتلیں برآمد کر لیں۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کی شناخت جنید احمد گنائی ولدمشتاق احمدچٹاپورہ عمر فیروز بٹ ولد فیروز احمد بٹ ساکن پلوامہ نزد وانی مسجد، اعجاز احمد ٹھوکر ولد عبدلمجید ساکن اولڈ بس اسٹینڈ پلوامہ اور قیصر نذیر میر ولد نذیر احمد میر ساکن مغل پورہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ تھانہ پولیس پلوامہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 331/2021ا درج کرکے تحقیقات شروع کی دی ہے۔ اسی دوران منشیات فروشوں کے خلاف اےک اور کاروائی کرتے ہوئے ایک مخصوص اطلاع پر تھانہ لیتر کی پولیس پارٹی نے گاں رکھ لیترکے مخصوص مقام پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران رئیس احمد ٹھوکر ولد عبدالرشید ٹھوکر کے رہائشی مکان سے 20کلو گرام بنگ پتری برآمد ہوئی۔ ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوا۔ تاہم ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی آردرج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔