• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
محکمہ بجلی نے صارفین پر بجلی گراتے ہوئے “پوری وادی میں اندھیرا قائم کیا

فائل فوٹو

محکمہ بجلی نے صارفین پر بجلی گراتے ہوئے پوری وادی میں اندھیرا قائم کیا

شہرو گام میں بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین ذہنی اضطراب میں، کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے

by امت ڈیسک
11/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) محکمہ بجلی نے صارفین پر بجلی گراتے ہوئے پوری وادی میں اندھیرا قائم کیا ہوا ہے۔ ادھر جنوب و شمال میں بجلی کی ہاہا کار مچی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں میٹر نصب کئے گئے علاقوں میں محکمہ پی ڈی ڈی کی جانب سے بغیر اعلان بجلی کٹوتی نے بحرانی صورتحال پیدا کردی ہے۔ اس دوران شہرو گام میں بجلی کی آنکھ مچولی نے صارفین کو ذہنی اضطراب اورشدید پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں عوام نے سڑکوں پر سیخ پا ہو کر ”بجلی نہیں! تو فیس نہیں“ کے نعرے بھی بلند کئے۔ موسم سرما اور چلہ کلان کی آمد سے قبل ہی وادی میں بجلی کی بحرانی صورتحال پیدا ہوتی ہے اوریہ سلسلہ گذشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے اور اس حوالے سے تمام حکومتیں نہ صرف صارفین کو معقول اور مناسب بجلی کی سپلائی فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہیں بلکہ بجلی کے سپلائی نظام کو درست کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مختلف ضلع مقامات، قصبہ جات اور دور دراز علاقوں سے نمائندوں کے مطابق بجلی کی ابتر صورتحال اس قدر ہے کہ 24گھنٹوں میں صارفین کو مشکل سے ہی 6یا 8گھنٹے بجلی کی سپلائی فراہم کی جاتی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صارفین کو بجلی کی عدم دستیابی کے حوالے کس طرح تکلیف دہ صورتحال سے گذرنا پڑرہاہے۔ اس دوران شہر سرینگر کے جن علاقوں میں محکمہ بجلی نے میٹر نصب کئے اور اس وقت یہ وعدہ کیا کہ اب ان علاقوں میں 24گھنٹے بجلی سپلائی مہیا رہے گی لیکن لوگوں کے بقول ہر روز شام کو بجلی کٹوتی کی جاتی ہے جس کے نتیجہ میں ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو سردیوں کے ان ایام میں شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ ان علاقوں میں پہلے ہی محکمے کی طرف سے میٹر نصب کئے گئے ہیں اور لوگ باقاعدگی کے ساتھ بجلی فیس بھی ادا کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بلا وجہ بجلی سپلائی میں کٹوتی کی جاتی ہے۔ ادھر شہر سرینگر اور بڈگام اضلاع میں بجلی کی ابتر صورتحال سے صارفین زبردست مشکلات سے دوچار ہیں اور متعدد علاقوں سے لوگ سڑکوں پر نکل کر بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کرتے نظر آئے ہیں جبکہ محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج کرنے کے باوجود بھی متعلقہ محکمہ کے افسران ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں جس کے باعث سرینگر اور بڈگام اضلاع کے متعدد یہات گھپ اندھیرے میں ڈوبے رہتے ہیں۔ اس دوران جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے کئی علاقوں میں لوگوں نے برقی رو کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی نہیں تو فیس نہیں کے نعرے بلند کئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں گزشتہ6دنوں سے بجلی کی سپلائی بند کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی بجلی نا ہونے کے برابر تھی اور کھبی کھبار ہی وہ اپنا رخ دکھاتی تھی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سردیوں کے شدید ترین ایام کے دوران برقی سپلائی منقطع رہنے سے انہیں شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب تک بجلی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جاتا ہے، تب تک وہ احتجاجی ہڑتال جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بھاری بلیں اداکرتے ہیں، لیکن پورا علاقہ گھپ اندھیرے میں ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انتظامی ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کو تدریسی عمل میں ہونا ہوگا شامل

Next Post

بحرین میں عرب دنیا کے سب سے بڑے چرچ کا افتتاح

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
Next Post
بحرین میں عرب دنیا کے سب سے بڑے چرچ کا افتتاح

بحرین میں عرب دنیا کے سب سے بڑے چرچ کا افتتاح

کشتواڑ میں واٹر ٹینکر کھائی میں جاگرا، 3 افراد لقمہ اجل

کشتواڑ میں واٹر ٹینکر کھائی میں جاگرا، 3 افراد لقمہ اجل

جنوبی ضلع پلوامہ کے براگام اونتی پورہ میں مسلح تصادم، ایک جنگجو ہلاک

جنوبی ضلع پلوامہ کے براگام اونتی پورہ میں مسلح تصادم، ایک جنگجو ہلاک

کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

آج کا یتیم نہیں تو کل کا یتیم آپ کا ہی ہوسکتا ہے: سجاد غنی لون

محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند نہیں، کووڈ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے کنونشن کی اجازت نہیں دی :پولیس ترجمان

محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند نہیں، کووڈ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے کنونشن کی اجازت نہیں دی :پولیس ترجمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »