(سرینگر) سرینگر میں جمعہ کی صبح ایک سی ار پی ایف اہلکار کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی۔ سی ار پی ایف کے ترجمان کے مطابق "ہیڈ کانسٹیبل شرون کمار (ڈرائیور) 19 بٹالین میں تعینات تھے۔ آج صبح تقریباً 3 بجے اُن کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ وہ تقریباً 50 برس کے تھے۔” اُن کا مزید کہنا تھا کہ "وہ اس وقت لال چوک میں واقع دَشمنی اکھاڑا کی حفاظت میں تعینات تھے۔”