(رام بن) ضلع رام بن کے بٹوٹ علاقے میں جمعے کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک نوجوان از جان جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رام بن کے بھاگو نالہ بٹوٹ علاقے میں جمعے کی صبح قریب ساڑھے سات بجے ایک کار سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک نوجوان کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ بتایا جات ہے یہ کار بھدرواہ سے جموں جا رہی تھی۔