(سرینگر) سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے گذشتہ شام دیر گئے چلائی جانے والی انہدامی کارروائی کے خلاف سرینگر کے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ علاقے میں جمعے کے روز تمام دکان مقفل رہے۔
دکان داروں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی طرف سے یہ انہدامی کارروائی انہیں اطلاع دئے بغیر ہی رات کے اندھیرے میں انجام دی گئی جس سے ان کو نقصان پہنچا ہے۔ہری سنگھ ہائی سٹریٹ ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے چیئرمین نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میونسپلٹی والوں نے کسی کو بتائے بغیر ہی رات کو آکر ہمارے دکانوں کے تھڑے توڑ دئے۔