(نئی دہلی) چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لیفٹنٹ جنرل منوج مکند نروانے نے کہا کہ بھارت مقامی سطح پر تیار کئے جارہے جدید ہتھیاروں کی بدولت مستقبل کے تمام جنگ جیت سکتا ہے ۔ نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ ڈی آر ڈی او نے آرمڈ فورسز کو خوداختیاری بننے میں کافی مدد کی ہے اور مقامی سطح پر تیارکئے جارہے جدید ہتھیاروں کی بدولت بھارت مستقبل کے جنگ جیت سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے جنگ ”فیوچر وار“ میں کام آنے والے جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیار جو مقامی سطح پر بن رہے ہیں سے بھارتی کی تینوں فوجی کمان جن میں بری، بحری اور فضائی فوج ہے کافی طاقت ور بن رہی ہے اور ملک اب ہر طرح کے بیرونی چلینج کاسامناکرنے کا اہل بن گیا ہے ۔ ڈی آر ڈی ڈی کی تقریب پر بولتے ہوئے ایم ایم نروانے نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے ڈی آر ڈی او نے آرمڈ فورسز کوخود انحصار ی بننے میں مدد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوج کو اس وقت وسٹرن اور نارتھرن بارڈر پر کافی چلیج درپیش ہیں تاہم جس راستے پر آج بھارت کھڑا ہے ہم مستقبل کے جنگ جیتنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خود مختیار اور سالمیت میں خودانحصاری کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں جس کےلئے ڈی آر ڈی او کام کررہا ہے ۔ نروانے نے کہا کہ اس وقت ملک میں پرائیویٹ انڈسٹری کو تقویت دینے کی ضرورت ہے جن کو تعاون کی ضرورت ہے ۔