(کولگام) ضلع کولگام کے کاڈر علاقے میں سی آر پی ایف کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’جمعہ کے روز کاڈر کولگام کے نزدیک 18بٹالین سی آرپی ایف کی ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر اُلٹ گئی جس وجہ سے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں‘۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل امبیت ، کانسٹیبل انیل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر نورنگ کے بطور کی ہے۔