• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سردی کی لہر بدستور جاری، سری نگر میں درجہ حرارت ایک بار پھر منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سردی کی لہر بدستور جاری، سری نگر میں درجہ حرارت ایک بار پھر منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

by امت ڈیسک
19/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر)جموں و کشمیر اور لداخ میں ٹھٹھرتی سردی کا سلسلہ جاری ہے وہیں سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت اتوار کو مسلسل دوسری رات بھی منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکارنے کہا ہے کہ یہ موسم کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ہے اور سال کے اس وقت کے لیے یہ معمول سے منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 21 دسمبر سے شروع ہونے والے سیزن کا 40 دن طویل سرد ترین حصہ، چلہ کلاں کے آغاز سے پہلے ہی درجہ حرارت کافی گر گیا ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں، چند مواقع ایسے ہیں جب پارہ منفی 6.0°  ڈگری سنٹی گریڈ تک گرا ہے۔ 19 دسمبر 2020 کو پارہ منفی 6.6 سنٹی گریڈ تک گر گیا تھا جبکہ دسمبر کے مہینے میں سب سے کم درجہ حرارت 2019 میں مہینے کے 30 ویں دن 6.6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ دس سالوں میں، سب سے کم درجہ حرارت 25 دسمبر 2017 کو ریکارڈ کیا گیا تھا جب پارہ منفی 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ وہیں دسمبر میں اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت 13 تاریخ 1934 کو ریکارڈ کیا گیا تھا جب پارہ منفی 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ دریں اثنا گلمرگ میں پارہ منفی 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر ریکارڈ کیا گیا۔  محکمہ موسمیات کےمطابق قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جبکہ گزشتہ رات منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ لداخ کے لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات منفی 15.3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ، کرگل میں کم سے کم منفی 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کرگل میں دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں این آئی اے کی تاجر کے گھر چھاپہ ماری

Next Post

اننت ناگ میں لشکر طیبہ کا سرگرم جنگجو گرفتار، پستول برآمد: پولیس کا دعوی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
اننت ناگ میں لشکر طیبہ کا سرگرم جنگجو گرفتار، پستول برآمد: پولیس کا دعوی

اننت ناگ میں لشکر طیبہ کا سرگرم جنگجو گرفتار، پستول برآمد: پولیس کا دعوی

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

سڑک حادثے میں سی آر پی ایف اہلکار زخمی، حالت نازک

سری نگر تصادم میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک: آئی جی پی کشمیر

سری نگر تصادم میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک: آئی جی پی کشمیر

گرڈ اسٹیشنوں کی مبینہ نجکاری کے خلاف پی ڈی ڈی ملازمین کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

گرڈ اسٹیشنوں کی مبینہ نجکاری کے خلاف پی ڈی ڈی ملازمین کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »