(اننت ناگ) ضلع اننت ناگ کےمومنحال آرونی گاوں میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ جنگجووں کے مابین تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فورسز اہلکاروں نے درمیانی رات کو اننت ناگ کے آرونی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ جونہی فورسز اہلکاروں نے مشتبہ مقام کی اور پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
#AnantnagEncounterUpdate: 01 unidentified #terrorist killed. Search going on. Further details shall follow. @JmuKmrPolice https://t.co/j06Ht77pdK
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) December 24, 2021
ذرائع کے مطابق دو سے تین عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔پولیس نے آرونی جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا ہے جب کہ علاقے میں موبائل انٹرنیٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔










