(پلوامہ) کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ پہنچے جہاں انہوں نےمہلوک اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف ڈار کےگھر جا کر ان کے اہلخانہ کو تعزیت پیش کی۔ یاد رہے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں بدھ کی شام کو مشتبہ جنگجوؤں نےموصوف اسسٹنٹ سب انسپکٹر پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوئے تھے اورہسپتال پہنچانے کے دوران دم توڑ بیٹھے تھے۔آئی جی پی وجے کمار دیگر پولیس افسروں کے ہمراہ جمعے کے روز مہلوک پولیس افسر کے گھر واقع اونتی پورہ پلوامہ پہنچے اور وہاں اہلخانہ کو تعزیت پیش کی۔دریں اثنا اطلاعات کے مطابق آئی جی پی اپنے اس دورے کے دوران پولیس و دیگر ایجنسیوں کے ساتھ جنوبی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیں گے۔