(اننت ناگ) اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ کے اروانی علاقے میں ہفتہ کی صبح ٹریکٹر کی زد میں آکر ایک اسکوٹی سوار کی موت ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسن پورہ علاقے کے ایک ٹریکٹر نے آج صبح اروانی کے مکاد پورہ میں چنی گام فریسال سے تعلق رکھنے والے تاج الاسلام ولد شیراز احمد کی اسکوٹی (JK13-2248) کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں سکوٹی سوار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ایک پولیس عہدیدا ر نے کہا کہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔