(کپواڑہ) حکام نے ضلع کپواڑہ میں ایک سرپنچ سمیت تین افراد کو مبینہ طور پر منشیات فروخت کرنے کے الزام میں پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان منشیات فروخت کرکے مقامی نوجوانوں کو اس کی لت میں ڈال رہے تھے۔ گرفتار شدگان کی شناخت 42 سالہ منظور احمد لون جو درد پورہ لولاب کا سرپنچ ہے، ولد عبدلاجبار لون ساکن درد پورہ لولاب، بلال احمد گنائی ولد ثناواللہ گنائی ساکن بٹہ پورہ کپوارہ اور طارق احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن لال پورہ کپوارہ کے بطور ہوئی ہے۔
Sarpanch among three booked under PSA for narcotics peddling. Our efforts will continue to uproot this syndicate. @JmuKmrPolice @KashmirPolice @DIGBaramulla @ManhasYougal
— DISTRICT POLICE KUPWARA. (@KupwaraCops) December 30, 2021
ایس ایس پی کپوارہ یوگل منہاس کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت کاررائی عمل میں لانا پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ تین منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی ہماری اسی کوشش کی ایک کڑی ہے۔ موصوف ایس ایس پی نے نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور رہنے کی تاکید کرتے ہوئے لوگوں سے اس وبا کا قلع قمع کرنے میں پولیس کو مدد کرنے کی اپیل کی۔