(سرینگر) سابق پروفیسر اور شعبہ جنرل میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز احمد کول کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ سرینگر کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین(لیفٹیننٹ گورنر)، گورننگ باڈی، سکمزصورہ سرینگر کی جانب سے منظوری کے بعد کمشنر/سیکرٹری منوج کمار دویدی کی طرف سے حکومت کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق سابق پروفیسر اور شعبہ جنرل میڈیسن سکمز،کے سربراہ ڈاکٹر پرویز احمد کول کو ڈائریکٹر سکمز کے طور پر تقینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر پرویز احمد کول شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ سری نگر میں یکم جنوری 2022 یعنی کل سے اپنا چارج سنبھالیں گے۔