• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
محبوبہ مفتی کا آر ایس ایس اور بی جے پی سے متعلق بڑا بیان

فائل فوٹو

این آئی اے کی حراست میں سرینگر کے نوجوان کی رہائی کے لئے وزیر داخلہ کو خط لکھوں گی: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
03/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ وہ این آئی اے کے ہاتھوں گرفتار سرینگر کے ارسلان فیرز کی رہائی کے لئے مرکزی وزیر داخلہ کو ایک مکتوب روانہ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مکتوب میں لکھیں گے کہ ارسلان 23 سالہ میکانک نہیں بلکہ 19 سالہ طالب علم ہے۔موصوفہ نے یہ باتیں پیر کے روز مذکورہ نوجوان کے والدین و دیگر اہلخانہ کے ساتھ یہاں اپنے دفتر پر ملاقات کرنے کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’ارسلان فیروز کے والدین اور دیگر اہلخانہ میرے پاس آئے تھے جن کا کہنا تھا کہ ارسلان پہلے بھی چالیس دنوں تک بند رہا جس کے بعد اس کو رہا کیا گیا‘۔ان کا کہنا تھا: ’اہلخانہ کے مطابق این آئی اے نے ارسلان کو تیس دسمبر کو گرفتار کیا اور اس کے بعد بتایا گیا کہ وہ ٹی آر ایف سے وابستہ ہے‘۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کے اہلخانہ بے حال ہیں اور اس کے والد کو حال ہی میں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔انہوں نے کہا: ’ چونکہ این آئی اے کو براہ راست وزیر داخلہ دیکھتے ہیں لہذا ہم نے فیصلہ لیا ہے کہ ہم وزیر داخلہ کو ہی ایک مکتوب روانہ کریں گے‘۔ان کا کہنا تھا: ’مکتوب میں ہم ان کو بتائیں گے کہ یہ ایک 19 سالہ طالب علم ہے 23 سالہ میکانک نہیں ہے اور اگر اس کو چالیس دنوں تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا تو پھر دوبارہ اچانک گرفتار کیوں کیا گیا‘۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے لہذا اس کو رہا کیا جانا چاہئے۔

پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے حد بندی رپورٹ کے خلاف احتجاج کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ’یہ احتجاج صرف حد بندی کمیشن رپورٹ کے خلاف نہیں تھا بلکہ دفعہ370 کی تنسیخ اور دن بدن ہمیں بے اختیار کرنے کے لئے لائے جانے والے قوانین کے خلاف بھی تھا‘۔ واضح رہے کہ این آئی اے نے ذالڈگر سرینگر سے تعلق رکھنے والے ارسلان فیروز کو 30 دسمبر کو گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ارسلان فیروز ٹی آر ایف کا ایک آپریٹیو ہے۔ ارسلان کے اہلخانہ نے دو روز قبل پریس کالونی میں احتجاج بھی درج کیا تھا۔

 

 

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسٹور سے چاکلیٹ خریدنے والا شخص 10 لاکھ ڈالر جیت کر لوٹا

Next Post

شالیمار سرینگر تصادم میں دوسرا جنگجو بھی ہلاک: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
شالیمار سرینگر تصادم میں دوسرا جنگجو بھی ہلاک: پولیس

شالیمار سرینگر تصادم میں دوسرا جنگجو بھی ہلاک: پولیس

پانتھ چوک سری نگر تصادم: جیش کے 3 جنگجو ہلاک، چار فورسز اہلکار بھی زخمی

ضلع کولگام کے اوکے علاقے میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین تصادم

ایک دن کی خراب موسمی صورتحال کے بعد موسم میں بہتری،لیکن کی سردی کی لہر جاری

وادی کشمیر میں برف باری، سرینگر ائرپورٹ سے کئی پروازیں منسوخ، اورینج الرٹ جاری

کولگام تصادم میں دو جنگجو ہلاک، پولیس کا دعویٰ

کولگام تصادم میں دو جنگجو ہلاک، پولیس کا دعویٰ

دبئی کی رئیل اسٹیٹ کمپنی کشمیر کا سب سے بڑا شاپنگ مال تیار کرے گی

دبئی کی رئیل اسٹیٹ کمپنی کشمیر کا سب سے بڑا شاپنگ مال تیار کرے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »