• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایک دن کی خراب موسمی صورتحال کے بعد موسم میں بہتری،لیکن کی سردی کی لہر جاری

وادی کشمیر میں برف باری، سرینگر ائرپورٹ سے کئی پروازیں منسوخ، اورینج الرٹ جاری

by امت ڈیسک
04/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) وادی کشمیر میں پیر کی رات سے ہی برف باری شروع ہوئی اور جب لوگ منگل کی صبح نیند سے اٹھے تو پوری وادی کو سفید چادر نے ڈھانپ لیا تھا۔ ادھر جہاں ایک طرف موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ’اورینج الرٹ‘ جاری کر دیا ہے وہیں دوسری طرف سرینگر ہوائی اڈے پر کئی پراوزوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں موسم دن گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور جموں دونوں خطوں میں منگل کی رات اور5 جنوری یعنی بدھ کو دن بھر برف باری ہوسکتی ہے۔ موسمیات محکمے نے ’اورینج الرٹ‘ جاری کرتے ہوئے بالائی علاقوں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات لاحق رہتے ہیں ، کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے سے احتراز کریں۔ ایڈوائزری میں ڈرائیور حضرات سے کہا گیا ہے کہ وہ برف پر گاڑیوں کو احتیاظ سے چلائیں۔ خراب موسمی حالات کے پیش نظر حکام نے سرینگر ہوائی اڈے پر کئی پروازوں کو منسوخ کیا ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ برف باری کے باعث روشنی میں کمی ہونے سے دلی سے سرینگر اور سرینگر سے دلی جانے والی کم سے کم 6 پروزاوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق برف باری سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے سے کئی دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں زمینی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہو کر رہ گئی ہے جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم وبر ہم ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ موسمیات محکمے کی طرف سے پیر کو جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دو یکے بعد دیگرے آنے والی مغربی ڈسٹربنسز جموں وکشمیر اور لداخ و ملحقہ علاقوں کو 3 جنوری کی رات سے 9 جنوری کی دوپہر تک متاثر کر سکتی ہیں اور ان مغربی ہواؤں کے زیر اثر جموں وکشمیر اور لداخ میں برف و باراں متوقع ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا: ’کشمیر میں 3جنوری کی رات سے ہی کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری شروع ہوسکتی ہے جس کی شدت میں وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ درج ہوگا‘۔ ایڈوائزری کے مطابق اس دوران 5 اور 8 جنوری کو موسم زیادہ سخت رخ اختیار کرسکتا ہے اور درمیانی درجے سے بھاری برف باری کا امکان ہے۔ مذکورہ ایڈ وائزری میں کہا گیا: ’ان خراب موسمی حالات کے باعث زمینی و ہوائی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے اور سرینگر جموں قومی شاہراہ، سرینگر لیہہ شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ بند ہونے کا امکان ہے‘۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برفانی تودے بھی گر آسکتے ہیں اور بجلی کا نظام بھی در ہم وبرہم ہوسکتا ہے۔ ایسے علاقوں کے رہنے والے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے میں احتیاط کریں اور عوام الناس سے کمروں میں مناسب وینٹیلیشن رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ، سونہ مرگ،بارہمولہ اور کپوارہ میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔ مذکورہ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔ دریں اثنا سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ، پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ضلع کولگام کے اوکے علاقے میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین تصادم

Next Post

کولگام تصادم میں دو جنگجو ہلاک، پولیس کا دعویٰ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
کولگام تصادم میں دو جنگجو ہلاک، پولیس کا دعویٰ

کولگام تصادم میں دو جنگجو ہلاک، پولیس کا دعویٰ

دبئی کی رئیل اسٹیٹ کمپنی کشمیر کا سب سے بڑا شاپنگ مال تیار کرے گی

دبئی کی رئیل اسٹیٹ کمپنی کشمیر کا سب سے بڑا شاپنگ مال تیار کرے گی

بارہمولہ ریڑھی بانوں کا معاملہ: غلطی کے مرتکب اہلکاروں سے نقصان کا معاوضہ وصول کریں: ڈائریکٹر لوکل باڈیز کشمیر

بارہمولہ ریڑھی بانوں کا معاملہ: غلطی کے مرتکب اہلکاروں سے نقصان کا معاوضہ وصول کریں: ڈائریکٹر لوکل باڈیز کشمیر

ایک دن کی خراب موسمی صورتحال کے بعد موسم میں بہتری،لیکن کی سردی کی لہر جاری

آدھی رات سے بھاری برف باری کا امکان: سونم لوٹس

اننت ناگ کے لارنو گاؤں میں آگ کی بھیانک واردات تین دکانیں اور مدرسہ خاکستر

ڈل جھیل میں دو ہاوس بوٹ خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »