(کولگام) ضلع کولگام کے اوکے علاقے میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوگیا ہے، پولیس ترجمان نے ایک ٹویٹ میں اس انکاؤنٹر کے متعلق جانکاری فراہم کی ہے.
#Encounter has started at Okay area of #Kulgam. Police and security forces are on the job. Further details shall follow. @JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) January 4, 2022
پولیس حکام نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو بار بار ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا گیا، جسے انہوں نے ٹھکرا دیا اور فورسز پر فائرنگ کی، جس سے مسلح تصادم شروع ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں دو عسکریت پسند چھپے ہوٸے ہو سکتے ہیں۔