(کولگام) ضلع کولگام کے اوکے علاقے میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ جنگجووں کے درمیان جاری تصادم میں تازہ اطلاعات کے مطابق لشکرِ طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگجووں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج اور پولیس نے منگل کی علی الصبح اوکے گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجووں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
#KulgamEncounterUpdate: 01 more #terrorist killed (Total=2). Both the killed terrorists are locals & linked with proscribed #terror outfit LeT/TRF. They were involved in several terror crimes: IGP Kashmir@JmuKmrPolice https://t.co/zQYVd6RqlF
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) January 4, 2022
کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر تصادم میں دو جنگجوﺅں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔