(سرینگر) محکمہ موسمیات نے آج آدھی رات سے کل تک مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے منگل کے روز کہا کہ آدھی رات سے بھاری شدت کے ساتھ برف باری کا امکان ہے اور کل تک موسم زیادہ تر خراب ہی رہے گا۔لوٹس نے کہا کہ جمعرات سے جمعہ تک موسم خشک رہے گا اور جمعہ کی آدھی رات سے ہلکی برفباری اور بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک وادی کے کسی بھی حصے میں شدید برف باری ریکارڈ نہیں کی گئی ہے، تاہم آج آدھی رات سے اس کی شدت میں اضافہ ہوگا، جب کہ لداخ میں بھی ہلکی برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ہفتے 9جنوری سے زیادہ تر موسم بہتر ہو جائے گا۔