(سرینگر) ضلع بڈگام کے زالوا کرالہ پورہ چاڈورہ علاقے میں فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائی میں جیش سے وابستہ 3 جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس سے قبل پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا تھا کہ فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ کرالپورہ کے زلوا علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور فورسز نے جمعرات اور جمعہ کی شب کو مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہا تھا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے فورسز اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے بعد طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
All the 03 killed #terrorists affiliated with terror outfit JeM . So far one identified as Waseem of #Srinagar City. 3 AK 56 rifles recovered. After killing of Waseem only 1 terrorist is Srinagar resident : IGP Kashmir@JmuKmrPolice https://t.co/gNJQwfZOHy
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) January 7, 2022
پولیس ترجمان کے مطابق رات بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ میں تین ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے جو جیش محمد تنظیم سے وابستہ تھے، جن میں سے ایک کی شناخت سرینگر کے وسیم کے بطور ہوئی ہے۔اُن کے مطابق تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔ خیال رہے سال نو یکم جنوری سے لے کر 7 جنوری تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں میں ایک درانداز سمیت 12ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں۔