(بڈگام) ضلع بڈگام کے کرالپورہ زولوا علاقے میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرالپورہ علاقے میں فورسز کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی جس کے بعد پولیس اور آرمی نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروئی شروع کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جونہی فورسز اہلکاروں نے تلاشی کارروائی انجام دی تو چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی۔
#Encounter has started at Zolwa Kralpora Chadoora area of #Budgam. Police and security forces are on the job. Further details shall follow. @JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) January 6, 2022
تازہ تفصیلات تک علاقے میں دنوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔