• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز اٹھاتی ہوں تو سرکار ڈرتی ہے: محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز اٹھاتی ہوں تو سرکار ڈرتی ہے: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
07/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ اگر جموں و کشمیر کے لوگ ابھی بھی نہیں جاگے تو ایسے حالات بنائے جائیں گے کہ یہاں کے نوجوانوں کو پاؤں دھرنے کے لئے بھی زمین نہیں بچے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سرکار نے ان کی پارٹی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئے اور جب وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز اٹھاتی ہیں تو مرکز ان سے ڈرتا ہے۔ پی ڈی پی صدر  نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز پی ڈی پی کے بانی اور ان کے والد مرحوم مفتی محمد سعید کی چھٹی برسی کے موقع پر بجبہاڑہ میں واقع ان کے مزار پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر پارٹی لیڈران و کارکنان بھی موجود تھے اور وہ ’مرحوم مفتی محمد سعید صاحب امر رہے‘ کے نعرے بھی لگا ہے تھے۔ محبوبہ مفتی  نے کہا: ’اگر جموں و کشمیر کے لوگ، چاہئے وہ جموں کے ڈوگرہ ہوں ، گجر ہوں یا کشمیری ہوں، آج بھی نہیں جاگے تو ایک وقت آئے گا جب ایسے حالات بنائے جائیں گے کہ یہاں کے لوگوں خاص کر نوجوانوں کو پاؤں دھرنے کے لئے بھی زمین نہیں بچے گی‘۔ ان کا کہنا تھا: ’میری پارٹی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئے اور جب میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی آوز اٹھاتی ہوں تو وہ ہم سے ڈرتے ہیں، میری پارٹی سے ڈرتے ہیں، جو ہم دفعہ370 کی بات کرتے ہیں اس سے ڈرتے ہیں‘۔ موصوفہ نے کہا کہ ہمارے ورکر آج یہاں مرحوم مفتی صاحب کی برسی پر ان کو خراج عقیقت پیش کرنے کے لئے آئے تھے۔ انہوں  نے کہا کہ ہم ان کا مقابلہ کرتے رہیں گے جس طرح باہر کے لوگوں نے ان کا مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے ہمیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا ہمیں ہمت نہیں ہارنی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

برف باری سے پیداشدہ صورتحال سے جنگی بنیادوں پر نمٹا جائے :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Next Post

کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے 8 جنوری کو لئے جانے والے سبھی امتحانات ملتوی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے 8 جنوری کو لئے جانے والے سبھی امتحانات ملتوی

کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے 8 جنوری کو لئے جانے والے سبھی امتحانات ملتوی

بھاری برف باری کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کیا

بھاری برف باری کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کیا

نوجوان صحافی سجاد گل گرفتار

نوجوان صحافی سجاد گل گرفتار

لگاتار برف بھاری کی وجہ سے سرینگر ائرپورٹ سے فضائی آپریشنز متاثر، ابھی تک کوئی بھی جہاز اڑان نہیں بھر پایا

لگاتار برف بھاری کی وجہ سے سرینگر ائرپورٹ سے فضائی آپریشنز متاثر، ابھی تک کوئی بھی جہاز اڑان نہیں بھر پایا

ناگپور میں ہائی الرٹ، آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر سمیت کئی اہم عمارتوں کی نگرانی سخت کردی گئی

ناگپور میں ہائی الرٹ، آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر سمیت کئی اہم عمارتوں کی نگرانی سخت کردی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »