(سرینگر) کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے 8 جنوری سنیچر کو لئے جانے والے سبھی امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد احمد کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر 8 جنوری کو یونیورسٹی کی جانب سے لئے جانے والے سبھی امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔