(سرینگر) ضلع اننت ناگ کے قصبہ بجبہاڑہ میں پارٹی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کی چھٹی برسی پر ایک ریلی کا اہتمام کرکے کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں پی ڈی پی کے ایک سینئر لیڈر اور دیگر نو کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بجبہاڑہ کے تحصلیدار نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو ہدایت دی ہے کہ وہ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر عبدالرحمان ویری، سرتاج مدنی اور آٹھ دیگر کارکنوں کے خلاف کورونا پروٹال کال کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تحت قانون مقدمہ درج کرے۔ موصوف تحصیلدار نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ پی ڈی پی کے کم سے کم دس کارکنوں نے بجبہاڑہ میں ایک بڑے جلسے کا اہتمام کرکے کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی ہے۔ مکتوب میں پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جلسے کے ان منتظمین کے خلاف تحت قانون مقدمہ درج کرے۔ ان منتظمین میں عبدالرحمان ویری، سرتاج مدنی، جاوید احمد شیخ،ماجد احمد خان، عبدالمجید رنگریز، شوکت احمد تیلی، مفتی سرور، ارشد احمد گنائی وغیرہ شامل ہیں۔ دریں اثنا پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے اس کے رد عمل میں کہا ہے کہ کورونا پابندیاں صرف پی ڈی پی پر عائد ہیں جبکہ بی جے پی ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہے۔
Covid 19 restrictions apply only to PDP. Not to BJP’s protest in Kashmir yesterday, PMs rally in Punjab or the mass poojas attended by hundreds of people to pray for his safety. Talks volumes about J&K admin’s brazen bias against my party. https://t.co/AnvL0riCMD
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) January 8, 2022
واضح رہے کہ پی ڈی پی کے لیڈران و کارکنوں کی بڑی تعداد جمعے کے روز پارٹی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر فاتحہ پڑھنے کے لئے جمع ہوئی تھی۔