• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا اعلان، سات مرحلوں میں ووٹنگ، ووٹ شماری 10 مارچ کو ہوگی

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا اعلان، سات مرحلوں میں ووٹنگ، ووٹ شماری 10 مارچ کو ہوگی

by امت ڈیسک
08/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نئی دہلی)  الیکشن کمیشن  آف انڈیا نے اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور کے انتخابی شیڈول کا ہفتہ کے روز اعلان کیا جس کے مطابق ان تمام ریاستوں میں انتخابی پروگرام سات مرحلوں میں مکمل کیے جائیں گے۔ اتر پردیش میں سات مراحل میں، منی پور میں دو مرحلوں اور اتراکھنڈ، پنجاب اور گوا میں ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 10 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔ پانچ ریاستوں میں کل 690 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انتخابی ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو گیا ہے۔ انتخابات کے دوران کووڈ کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ اتر پردیش کی 403 سیٹوں، پنجاب کی 117، اتراکھنڈ کی 70، منی پور کی 60 اور گوا کی 40 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر انتخابی ریلیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ صرف ورچوئل ریلیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق اس بار خواتین ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پانچ ریاستوں کےانتخابی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ ضلعی انتخابی افسر اور کمیشن کے نگران انتخابی ریلیوں پر پابندی اور دیگر ہدایات کی تعمیل پر کڑی نظر رکھیں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ووٹروں سے پورے جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشن کووڈ کے لحاظ سے محفوظ ہیں اور تمام انتخابی عملے کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ کووڈ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس بار پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد میں 16 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر دو لاکھ 15 ہزار سے زائد پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں اور ہر بوتھ پر ووٹروں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ڈیڑھ ہزار سے کم ہو کر 1200 رہ گئی ہے۔ اس بار ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیاہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کے الزام میں پی ڈی پی کے دس لیڈر و کارکنوں پر مقدمہ درج

Next Post

اونتی پورہ میں پی ڈی ڈی کا ایک ملازم کھمبے سے گر کر زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
اونتی پورہ میں پی ڈی ڈی کا ایک ملازم کھمبے سے گر کر زخمی

اونتی پورہ میں پی ڈی ڈی کا ایک ملازم کھمبے سے گر کر زخمی

صرف ظاہر پر نہ جائیے

صرف ظاہر پر نہ جائیے

سرینگر جموں قومی شاہراہ مسلسل بند

سرینگر جموں قومی شاہراہ مسلسل بند

موسم میں بہتری

موسم میں بہتری

سرینگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع

سرینگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »