(سرینگر) ضلع پلوامہ کے کھانڈے پورہ اونتی پورہ علاقے میں ہفتے کے روز پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر بجلی کھمبے سے گر کر زخمی ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پلوامہ کے کھانڈے پورہ پنزگام علاقے میں پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران بجلی پول سے نیچے گر آیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے اور اس سے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ڈیلی ویجر کی شناخت جاوید احمد صوفی ساکن نوگام اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ بھاری برف باری کے باعث شمال و جنوب میں ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے اور محکمہ پی ڈی ڈی کے ملازمین برف باری کے دوران بھی اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔