(سرینگر) موسم میں بہتری کے ساتھ، اتوار کو سرینگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ ائرپورٹ اتھارٹی نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا،”ہفتہ کو پورے دن کی برف باری سے کوئی آپریشن نہ ہونے کے بعد، آج ہمارے ہوائی اڈے پر پہلی پرواز اتری ہے”۔
After a full day of snowfall and no operations
First flight lands at our airport today pic.twitter.com/yQBlrGYZPy— Srinagar Airport (@SrinagarAirport) January 9, 2022
تفصیلات کے مطابق4 جنوری سے اب تک ہوائی اڈے پر 134پروازیں منسوخ ہوئیں ہیں۔ جبکہ ہفتہ کو 43 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں، جمعرات اور جمعہ کو بھی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ منگل کو 42 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ بدھ کو 37پروازیں منسوخ ہوئیں۔









