(سرینگر) سرینگر جموں قومی شاہراہ مسلسل دوسرے روز بھی ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند پڑی ہوئی ہے۔ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر جنگی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر کئی مقامات پر پسیاں گر آئی ہیں جنہیں صاف کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ اُن کے مطابق شاہراہ کو کھولنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتوار شام تک ٹریفک محکمہ کی جانب سے شاہراہ کو کھولنے کے حوالے سے باضابط طورپر ایک حکم نامہ جاری ہوگا تب تک مسافروں اورڈرائیوروں سے اپیل کی جاتی ہیں کہ وہ کسی بھی صورت میں آگے آنے کی کوشش نہ کریں۔ محکمہ ٹریفک کے عہدیداروں نے ڈرائیوروں سے التجا کی ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے ٹریفک حکام کے ساتھ رابط قائم کریں۔