(کولگام) ضلع کولگام کے پاری وان علاقے میں بدھ کو جاری تصادم میں ایک فوجی اہلکار اور ایک جیش جنگجو مارے گئے جبکہ تین فوجی اہلکار اور دو عام شہری بھی زخمی ہوئے۔ کشمیر پولیس زون نے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں پولیس نے کہا کہ ایک پولیس اہلکار روہت چھب کی موت، 3 فوجی اہلکار اور2 عام شہری بھی معمولی زخمی ہوئے۔ وہیں جنگجو تنظیم جیشِ محمد کا 1 جنگجو جس کی شناخت پاکستان کے بابر بھائی بتائی گئی ہے، مارا گیا۔ پولیس کے مطابق بابر بھائی 2018 سے کولگام اور شوپیاں میں سرگرم تھا۔ تصادم کی جگی سے ایک اے کے رائفل، ایک پستول اور دو گرینیڈ برامد کرنے کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔
#KulgamEncounterUpdate: Killed JeM #terrorist identified as Babar bhai of #Pakistan, active since 2018 in the areas of Shopian-Kulgam. One AK rifle, one pistol and two grenades recovered. @JmuKmrPolice https://t.co/XKnEdYrbAY
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) January 13, 2022
قبل ازیں پولیس، آرمی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔ جیسے ہی پولیس کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولی چلائی جس کے بعد مسلح تصادم شروع ہوگیا۔











