(سرینگر) ڈائریکٹر ائیرپورٹ اتھارٹی سرینگر کلدیب سنگھ نے اپنے ایک بیان میں تمام مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ براہ کرم ہوائی اڈے پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ہر وقت ماسک پہنیں۔ ڈائریکٹر کے مطابق "ہم نو ماسک نو انٹری کے اصول پر عمل کررہے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسافر اپنا ماسک اُتارتا ہے تو 500 روپے جرمانہ ہو گا ۔ انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ ہوائی اڈے پر داخلے کا وقت پرواز کی روانگی سے پہلے زیادہ سے زیادہ 3 گھنٹے ہے جبکہ کچھ ایک مسافر پرواز سے 7-8 گھنٹے پہلے آ رہے ہیں، اس سے ہوائی اڈے پر بھیڑ بڑھ جاتی ہے اور انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔ انہوں نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ براہ کرم پرواز سے صرف تین گھنٹے پہلے ہوائی اڈے پر آئیں۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ آج سے پرواز سے صرف تین گھنٹے پہلے ہوائی اڈے پر داخلہ دیا جائے گا۔کیونکہ یہ ضروری ہے تب ہی ہم ہوائی اڈے پر بھیڑ کو کم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مسافروں سے کہا ہے کہ براہ کرم ہوائی اڈے پرہمارے سیکیورٹی عملے کے ساتھ تعاون کریں۔
COVID disease is spreading very fast
The infection is more in crowded areas
All our passengers please maintain social distance
Also wear mask at all times
We follow the rule of No Mask No Entry— Srinagar Airport (@SrinagarAirport) January 13, 2022











