(سرینگر) کورونا انفیکشن میں اضافے اور نئی قسم اومی کرون کے خطرے کے پیش نظرحکام نے جمعرات کو مریضوں اور اٹینڈنٹ کو بغیر کویڈ-19ٹیسٹ وادی کے اسپتالوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نئے خطرے اور معاملات میں مجموعی طور پر اضافے کے پیش نظر، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، ڈاکٹر مشتاق اے راتھر نے جمعرات کو جاری کردہ ایک سرکلر میں وادی بھر کے تمام چیف میڈیکل آفیسرز، بلاک میڈیکل آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے کہا کہ وہ کویڈ-19رہنما خطوط کو یقینی بنائیں۔اس کے علاوہ، وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اسپتال کے احاطے میں کسی بھی مریض یا اٹینڈنٹ کو اجازت نہیں دی جائے گی جب تک کہ آر اے ٹی ٹیسٹنگ نہیں کی جاتی اور ان کے چہرے پر مناسب طریقے سے ماسک نہیں لگائے جاتے۔ تاہم، سنگین ہنگامی صورتحال کی صورت میں، ضرورت پر مبنی پروٹوکول کی پیروی کی جانی چاہیے۔