(راجوری) جمعرات کو راجوری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے فارورڈ ایریا میں پیش آنے والے ایک حادثاتی نوعیت کے واقعے میں دو آرمی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسی حوالے سے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ واقعہ راجوری ایل او سی سیکٹر کے ہنجن والی میں آرمی کی اگلی چوکیوں پر پیش آیا جس میں دو اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ اُنہوں نے مزید کہا، "وہ دونوں ایل او سی پر تعینات تھے اور ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ واقع حادثاتی فائر نکلنے کی وجہ سے پیش آیا”۔ انہوں نے بتایا کہ راجوری پولیس چوکی سے ایک پولیس ٹیم موقع پر پہنچی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔











