(سرینگر) محکمہ موسمیات کی برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی سے قدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہاکہ جموں وکشمیر میں تازہ مغربی ہوائیں داخل ہو سکتی ہیں جس سے 18جنوری تک موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس دوران وادی میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں متوقع ہیں۔