(سرینگر) سرینگر۔جموں قومی شاہراہ اتوار کے روز ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رہی۔ اطلاعات کے مطابق پنتھال اور دوسرے کئی مقامات پر پسیاں گر آنے اور دیگر کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کے باعث شاہراہ کو اتوار کے روز ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ ادھر رام بن اور رامسو کے درمیان کئی مقامات پر بھی مٹی کے تودے گر آئے ہیں جن کو ہٹانے کی خاطر کام جنگی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رام بن ناشری سیکٹر میں ایک سو کے قریب ٹرکیں درماندہ ہے۔ دریں اثنا ٹریفک حکام کے مطابق کل موسم اور سڑک کی بہتر صورتحال کے بعد چھوٹی درماندہ مسافر گاڑیوں کو جموں سے سرینگر آنے کی اجازت دی جائے گی۔ کسی بھی گاڑی کو مخالف سمت میں چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Traffic plan for 24-01-2022 @JmuKmrPolice pic.twitter.com/KHyEXbpHg7
— J&K Traffic Police (@Traffic_hqrs) January 23, 2022