• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
صحافی سجاد گل کا پی ایس اے ڈوزیئر: فلاح و بہبود کے تعلق سے کم رپورٹنگ اور ملک دشمنی کو بڑھاوا دینا کے الزامات

صحافی سجاد گل کا پی ایس اے ڈوزیئر: فلاح و بہبود کے تعلق سے کم رپورٹنگ اور ملک دشمنی کو بڑھاوا دینا کے الزامات

by امت ڈیسک
24/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) نوجوان صحافی سجاد گل جنہیں پولیس نے حال ہی میں پی ایس اے کے تحت گرفتار کرکے کورٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا ہے، کے پی ایس اے ڈوزیئر کے مطابق ان پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے فلاح و بہبود کے تعلق سے بہت کم رپورٹنگ کرتے تھے اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے کا کام کرتے تھے۔ یاد رہے سجادگل کو پولیس نے 6 جنوری کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کے بعد گرفتار کیا تھا جس میں  ایک جاں بحق عسکریت پسند کے خاندان کو بھارت مخالف نعرے لگاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سجاد گل کے خلاف تین ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔ جس میں دو پولیس کی شکایت پر اور ایک مقامی تحصیلدار کی شکایت کے بعد درج کیا گیا تھا۔ خیال رہے سمبل میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے 15 جنوری کو انہیں ضمانت دی تھی لیکن اگلے دن ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ بعض میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع بانڈی پورہ کے ڈپٹی کمشنر اویس احمد کے دستخط شدہ پی ایس اے ڈوزیئر میں سجاد گل کے خلاف جو خدشات ظاہر کیے ہیں ان کے مطابق سجاد گل ہمیشہ سوشل میڈیا پر متنازعہ بیانات کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کرتے تھے۔ پی ایس اے ڈوزیئر میں تحریر کیا گیا ہے ‘کہ ایک صحافی ہونے کے باوجود آپ جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود کے بارے میں رپورٹنگ کرنے کے بجائے ملک و سماج مخالف ٹویٹس پوسٹ کرتے ہیں۔ بلکہ ملک مخالف چیزوں کو پوسٹ کرنے کی تاک میں رہتے ہیں۔ لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے کے لیے حقائق کی جانچ پڑتال کے بغیر ٹویٹس کرتے ہیں۔ عسکریت پسندوں اور ان کے خاندانوں کے خود ساختہ مسیحا پیش کرنے کے طور پر کام کرتے ہیں اور اکثر ایسے مسائل اٹھاتے ہیں جو قومی مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں’۔ ڈوزیئر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سجاد گل تعلیم یافتہ ہونے کی باوجود لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ چونکہ انٹرنیٹ نے دنیا کو ایک گلوبل ولیج میں تبدیل کیا ہے اور آپ سوشل میڈیا پر ایسے بیانات دے کر اسے ایک ٹول کے طور پر استعمال کرتے ہیں جس سے فساد برپا ہونے کا اندیشہ لگا رہتا ہے’۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر میں کورونا کے مزید 6253کیسئز درج، 7 فوت

Next Post

سرینگر میں عدم شناخت لاش برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
Next Post
کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

سرینگر میں عدم شناخت لاش برآمد

یوم جمہوریہ کے پر امن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں: آئی جی پی کشمیر

یوم جمہوریہ کے پر امن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں: آئی جی پی کشمیر

اننت ناگ کے لارنو گاؤں میں آگ کی بھیانک واردات تین دکانیں اور مدرسہ خاکستر

جے ایل این ایم اسپتال ریناواری سرینگر میں آتشزدگی کا واقعہ

سرحد پار 135 جنگجو دراندازی کرنے کے انتظار میں: آئی جی بی ایس ایف

سرحد پار 135 جنگجو دراندازی کرنے کے انتظار میں: آئی جی بی ایس ایف

لوگ اجازت کے بغیر کپواڑہ کرناہ شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں

لوگ اجازت کے بغیر کپواڑہ کرناہ شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »