(سرینگر) محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق 24 جنوری سے موسم میں بہتری آئے گی اور ایک ہفتے تک موسم خشک رہے گا۔ محکمہ کے سربراہ سونم لوٹس نے کہاکہ اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری ریکارڈ ہوئی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں بارشیں ہو ئی ہیں۔ اُن کے مطابق 24 جنوری سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں ایک ہفتے تک موسم خشک رہے گا، فی الحال موسم میں تبدیلی آنے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔ خیال رہے جنوبی کشمیر میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو برف باری ہوئی جس وجہ سے کئی علاقوں میں معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔