• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرحد پار 135 جنگجو دراندازی کرنے کے انتظار میں: آئی جی بی ایس ایف

سرحد پار 135 جنگجو دراندازی کرنے کے انتظار میں: آئی جی بی ایس ایف

by امت ڈیسک
24/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل کشمیر فرنٹئر راجا بابو سنگھ کا کہنا ہے کہ سرحد پار مختلف لانچنگ پیڈس پر قریب ڈیڑھ سو جنگجو در اندازی کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے کچھ گائیڈس بھی سر پار چلے گئے ہیں تاہم ان پر کڑی نظر گذر رکھی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سال گذشتہ کے اوائل میں جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد کے بعد سے لائن آف کنٹرول پر مجموعی طور پرامن و شانتی کا ماحول چھایا ہوا ہے۔ موصوف آئی جی بی ایس ایف نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں ہمہامہ میں قائم بی ایس ایف ہیڈ کوارٹرز پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’انٹلی جنس رپورٹس کے مطابق سرحد پار مختلف لانچنگ پیڈس پر 104 سے135 جنگجو در اندازی کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا: ’کئی گائیڈس نے بھی سرحد پار کیا ہے لیکن ان پر کڑی نظر گذر رکھی جارہی ہےاور ہم جتنی ان پر نظر رکھیں گے اتن ان کا در اندازی کرنا مشکل ہوگا‘۔ سنگھ نے کہا کہ سال گذشتہ کے 22 فروری کو دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد کے بعد سے ایل او سی پر امن و شانتی کا ماحول چھایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر در اندازی کی کوششوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سال گذشتہ ایل او سی پر جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کی 3 کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا جن میں سے ایک کو 10 فروری کو دوسرے کو 13 اپریل کو اور تیسرے کو 25 جون کو ناکام بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے دوران پانچ پستول، پانچ پستول میگزین، ڈیڑھ سو گولیاں، پندرہ گرینیڈ، ایک کلو ہیراؤن وغیرہ بر آمد کئے گئے۔ موصوف آئی جی نے کہا کہ ہم ایل او سی کے 96 کلو میٹر کی حفاظت کرتے ہیں جبکہ باقی سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر 196 کلو میٹر کی حفاظت پربھی بی ایس ایف اہلکار مامور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈورن ایک حقیقی تھرٹ ہے تاہم ہم اس تھرٹ کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سال گذشتہ 88 کروڑ روپیے مالیت کی 17.3 کلو ہیراؤن بھی بر آمد کی۔ موصوف آئی جی نے کہا کہ بی ایس ایف امن و قانون کی بحالی کے لئے نمایاں رول ادا کرتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جے ایل این ایم اسپتال ریناواری سرینگر میں آتشزدگی کا واقعہ

Next Post

لوگ اجازت کے بغیر کپواڑہ کرناہ شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
Next Post
لوگ اجازت کے بغیر کپواڑہ کرناہ شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں

لوگ اجازت کے بغیر کپواڑہ کرناہ شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں

فُل ڈریس رہرسل: ضلعی ہیڈکوٹروں پر صوبائی انتظامیہ کے آفیسران نے پرچم کشائی کرکے مارچ پاسٹ پر سلامی لی

فُل ڈریس رہرسل: ضلعی ہیڈکوٹروں پر صوبائی انتظامیہ کے آفیسران نے پرچم کشائی کرکے مارچ پاسٹ پر سلامی لی

ویک اینڈ کوؤڈ لاک ڈاؤن کے بعد وادی میں معمولات زندگی دوبارہ بحال

ویک اینڈ کوؤڈ لاک ڈاؤن کے بعد وادی میں معمولات زندگی دوبارہ بحال

وادی کشمیر کے زائرین کا پہلا قافلہ دو سال بعد عمرہ کیلئے روانہ

وادی کشمیر کے زائرین کا پہلا قافلہ دو سال بعد عمرہ کیلئے روانہ

کولگام میں غیر ریاستی خاتون بچوں سمیت گرفتار

کولگام میں غیر ریاستی خاتون بچوں سمیت گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »