(سرینگر) ریناواری سرینگر میں واقع جواہر لال نہرو میموریل (جے ایل این ایم) اسپتال میں پیر کی دوپہر اس وقت ایک بڑا سانحہ ٹل گیا جب آتشزدگی کی واردات کو بڑے واقعے میں تبدیل ہونے سے ٹال دیا گیا. سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جے ایل این ایم اسپتال میں 1000ایل پی ایم آکسیجن جنریشن پلانٹ کے آس پاس کے اسکریپ کے ڈھیروں میں آگ لگ گئی جس سے پلانٹ خطرے میں پڑ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی سے اسپتال میں موجود ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ان کا کہنا تھا کہ فائر مین کی بروقت کارروائی سے سانحہ ٹل گیا اور اس واقعے کے دوران کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا.