(سرینگر) ہفتہ بھر کی بارش اور برف باری کے بعد منگل کو جموں و کشمیر میں لوگوں کو دوبارہ دھوپ نکل آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا، "اگلے 48 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ مہینے کے آخر تک، کسی بڑی بارش یا برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے”۔اسی دوران گزشتہ رات سرینگر میں 1.8، پہلگام میں منفی 2.8اور گلمرگ میں منفی 9.2ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔لداخ کے علاقے میں، دراس شہر میں منفی 16.3، لیہہ منفی 9.4اور کرگل میں منفی 11.1رات کا سب سے کم درجہ حرارت تھا۔جموں شہر میں 7.0، کٹرا میں 6.0، بٹوت میں 0.3، بانہال اور بھدرواہ میں 0.4کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔