• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کولگام میں غیر ریاستی خاتون بچوں سمیت گرفتار

کولگام میں غیر ریاستی خاتون بچوں سمیت گرفتار

بچوں کو تحویل میں لینے کے بعدانہیں گھر واپس بھیج دیاگیا

by امت ڈیسک
24/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(کولگام) قاضی گنڈ پولیس نے مشتبہ حالت میں ایک غیر ریاستی خاتون کو گرفتار کر کے اس کی تحویل سے3 کم عمر بچوں کو برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او قاضی گنڈ کو اطلاع ملی کہ ایک غیر ریاستی خاتون مغربی بنگال سے تین نابالغ بچوں کو زبردستی کام کے لیے کشمیر لے آئی ہے۔ قاضی گنڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتارکرکے تینوں بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ قاضی گنڈ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 09/2022 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے جووینائل جسٹس ایکٹ2015 کے مینڈیٹ کے مطابق بچوں کو ان کی دیکھ بھال اور تحفظ کے لیے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کولگام کے سامنے پیش کیاہے۔ متعلقہ محکمے نے سب سے پہلے بچوں کو چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوٹ میں شفٹ کردیا اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے تحقیقات شروع کی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران محکمہ کو معلوم ہوا کہ متذکرہ بچے مغربی بنگال سے تعلق رکھتے ہیں جو انکے والدین کی اجازت کے بغیر کشمیر لائے گئے ہیں۔ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کولگام نے ڈی سی پی او علی پور دوار مغربی بنگال سے اس بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے رپورٹ مانگنے کی درخواست کی، اور19جنوری کو ڈی سی پی او علی پور دوار مغربی بنگال نے متعلقہ محکمہ کو رپورٹ پیش کی اور جس سے متعلقہ محکمہ کو تفصیلی جانکاری فراہم ہوئی کہ بچے مغربی بنگال کے رہنے والے ہیں اور انہیں ان کے اہل خانہ کے پاس واپس بھیجنے کی ضرورت ہے۔ بچوں کو اپنے گھروں تک پہنچانے کے لیے مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس شبنم شاہ کاملی، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کولگام صنوبر الطاف اور دیگر ذمہ دار افسران نے مختصر وقت میں بچوں کو ان کے اہل خانہ کے پاس ہوائی جہاز کے ذریعے پہنچانے کے خاطر فوری اقدامات کیے۔ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر اور چائلڈ پروٹیکشن آفیسراین آ ئی سی کے ساتھ متعلقہ افسران نے گزشتہ شام بچوں کو چیئرپرسن چائلڈ ویلفیئر کمیٹی جلپائی گوڑی مغربی بنگال کے دفتر میں انکے سامنے پیش کیا۔ اس موقع پر بر وقت کارروائی کرنے پرآ ئی سی پی ایس نے جموں و کشمیر کے محکمے کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی کشمیر کے زائرین کا پہلا قافلہ دو سال بعد عمرہ کیلئے روانہ

Next Post

کشمیر میں جزوی دھوپ، اگلے 48 گھنٹوں تک موسم خشک رہنے کا امکان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
23 سے 25 دسمبر تک بھاری برف باری کا امکان: محکمہ موسمیات

کشمیر میں جزوی دھوپ، اگلے 48 گھنٹوں تک موسم خشک رہنے کا امکان

یوم جمہوریہ پر جموں و کشمیر پولیس کو سب سے زیادہ بہادری کے تمغے حاصل

یوم جمہوریہ پر جموں و کشمیر پولیس کو سب سے زیادہ بہادری کے تمغے حاصل

سخت ترین سیکورٹی بندوبست کے بیچ سرینگر میں گرینیڈ حملہ

سخت ترین سیکورٹی بندوبست کے بیچ سرینگر میں گرینیڈ حملہ

وزیر اعظم مودی کے خلاف مبینہ توہین آمیز ٹک ٹاک ویڈیو، راجوری میں باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

وزیر اعظم مودی کے خلاف مبینہ توہین آمیز ٹک ٹاک ویڈیو، راجوری میں باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

جموں وکشمیر کے عوام کا دکھ اور درد ناقابل بیان

جموں و کشمیر میں بنیادی سطح کی جمہوریت دم توڑ رہی ہے: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »