(سرینگر) جموں و کشمیر پولیس نے امسال یوم جمہوریہ کے موقع پر سب سے زیادہ بہادری کے تمغے حاصل کئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی تمام یونین ٹریٹریوں اور ریاستوں میں اس سال یوم جمہوریہ پر جموں و کشمیر پولیس نے سب سے زیادہ بہادری کے تمغے حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس کے 115 ہلکاروں کو بہادری کے تمغوں سے نوازا جا رہا ہے۔