(راجوری) ضلع راجوری میں پولیس نے بی جے پی پارٹی کارکنان کی طرف سے شکایت موصول ہونے کے بعد باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ بی جے پی کارکنان کے مطابق دونوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔ پولیس نے شکایات کو نوٹس میں لیتے ہوئے چنگس علاقے سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ باپ بیٹے نے فیس بک پر پی ایم مودی کا ایک ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کیا تھا جو بی جے پی کے حامیوں کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین امیز ہے۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ چنگس نے ایف آئی آر زیر سیکشن 500/505 /506/124Aکے تحت مقدمہ درج کرکے شوکت علی ولد سلام دین ساکن دیریاں کو حراست میں لے لیا ہے۔