(سرینگر) جموں کشمیر میں آج دوپہر 2بجے سے ایک بار پھرہفتہ وار لاک ڈائون کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا،جو64گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد پیر صبح6 بجے ختم ہوگا۔ واضح رہے کورونا مثبت کیسوں میں اضافے کے پیش نظر جنوری کے وسط میں ہفتہ وار لاک ڈائون شروع کیا گیا ہے،جس کا نفاذ مسلسل تیسرے ہفتے بھی جاری رہے گا۔ چیف سیکریٹری کی سربراہی والی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی نے لاک ڈائون کا نفاذ فی الحال جاری رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔لاک ڈائون کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس اور ضلع مجسٹریٹوں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں۔ کاروباری و تجارتی مراکز،دکانیں اور دیگر سرگرمیاں بند رکھنے کے علاوہ مسافرگاڑیوں اور نجی ٹریفک کی نقل و حمل بند رکھا جائیگا۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے کی کوشش نہ کرے۔لاک ڈائون پیر کی صبح 6بجے تک جاری رہیگا۔ اس دوران پورے جموں کشمیر میں رات کا کرفیو بھی نافذ رہے گا.










