(شوپیاں) شوپیان کے نادی گام علاقے میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے بیچ تصادم میں ابھی تک ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ انکاؤنٹر ابھی جاری ہے۔
#ShopianEncounterUpdate: 01 #terrorist killed. #Operation going on. Further details shall follow. @JmuKmrPolice https://t.co/jtAtOPyQl7
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) February 2, 2022
اس سے قبل عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس و فورسز اہلکاروں نے علاقے کے باغیچوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جسکے ساتھ ہی تصادم شروع ہوا۔ فورسز اہلکاروں نے علاقےکی طرف جانے والے سبھی راستوں کو سیل کردیا ہے۔