(سرینگر) محکمہ موسمیات کی طرف سے برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر کے بیشتر مقامات میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکے درجے کی برف باری اور بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین فروری کو میدانی و بالائی علاقوں میں برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ چار فروری کو وادی میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری کا امکان ہے۔ادھرسرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ، گلمرگ میں منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ پہلگام میں منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔